کنگ خان کا سگریٹ نوشی ترک کرنے سے انکار

بدھ 6 اگست 2008 12:21

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔6اگست 2008ء) بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان نے سگریٹ نوشی ترک کرنے سے انکار کردیا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل بیرون ملک دورے کے دوران انہیں سترہ گھنٹے کی طویل فلائٹ کے دوران شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے انہیں اسموکنگ کا موقع نہ ملا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اس بنا پر انہوں نے ایک جریدے کو انٹرویو میں کہا کہ وہ سگریٹ نوشی ترک کرنے کا سوچ رہے ہیں۔شاہ رخ خان نے کہا کہ میں نے سوچا تھا کہ اگر میں سترہ گھنٹے تک فضا میں بغیر سگریٹ نوشی کے رہ سکتا ہوں توزمین پر کیوں نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے بائیس سال کی عمر میں سگریٹ نوشی شروع کی تھی جس کی وجہ سے اتنی پرانی عادت کو ترک کرنا آسان نہیں