پشاور سمیت خیبر پختونخوا اور ایف آر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا دوسرے روز بھی جاری رہا

منگل 27 ستمبر 2016 16:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 ستمبر۔2016ء) پشاور سمیت خیبر پختونخوا اور ایف آر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا دوسرے روز بھی جاری رہا، ،مہم کے دوران چھپن لاکھ چوبیس ہزارآٹھ سو سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پشاور سمیت صوبہ بھر اور ایف آر نیم قبائلی علاقوں میں 3 روزہ انسداد پولیومہم کا منگل کو دوسرے روز بھی جاری رہا۔

(جاری ہے)

تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران چھپن لاکھ چوبیس ہزارآٹھ سو سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے۔ مہم میں 19 ہزار 402 پولیو رضا کار ٹیمیں اور 4 ہزار 240 ایریا انچارج حصہ لے رہے ہیں ۔تشکیل کردہ ٹیموں میں 16ہزار 749 موبائل ، 1564 فکسڈ ، 875 ٹرانزٹ اور 132 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ پولیو رضا کار ٹیموں کی سیکورٹی کے لیے صو بہ بھر میں23 ہزار پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں ہیں، شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر قائم پولیس چیک پوسٹوں پرسکیورٹی کی اضافی نفری بھی تعینات ہے۔

متعلقہ عنوان :