بھارت میں رواں سال کے دوران 338 افراد پولیو کا شکار‘ پولیو کا خاتمہ ایک خواب بن کر رہ گیا

پیر 2 اکتوبر 2006 13:38

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین 2اکتوبر 2006) بھارت کے مختلف علاقوں میں رواں سال کے دوران 338 افراد پولیو کا شکار پائے گئے ہیں جس سے ملک میں پولیو کا خاتمہ ایک خواب بن کر رہ گیا ہے-اطلاعات کے مطابق گزشتہ ماہ 12 نئے کیس سامنے آئے جن میں سے 10 اتر پردیش میں سامنے آئے- جبکہ نئی دہلی میں ایک کیس سامنے آیا ہے - وزیر صحت امبو مانی رماداس نے اعتراف کیا کہ 7 سے 15 فیصد بچے پولیو کے خلاف چلائی جانے والی مہم میں ویکسین پینے سے رہ جاتے ہیں جس کے باعث بھارت میں پولیو کا خاتمہ نہیں ہو رہا-

متعلقہ عنوان :