92 فیصد انسان انتہائی آلودہ مقامات پر زندگیاں گزار رہے ہیں،عالمی ادارہ صحت

بدھ 28 ستمبر 2016 11:35

نیویارک۔ 28 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) عالمی ادارہ صحت اپنی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر 10 میں سے 9 افراد ایسے مقامات پر رہ رہے ہیں، جہاں آلودگی کی شرح مقررہ حد سے کہیں زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ اس سبب لوگ دل کے دوروں یا دیگر بیماریوں اور پھیپھڑوں کے سرطان کا شکار بن رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً 92 فیصد انسان ان مقامات پر رہائش پذیر ہیں، جہاں آلودگی کی عالمی ادارہ صحت کی مقرر کردہ شرح سے زیادہ ہے۔ جنوب مشرقی ایشیا، مشرقی بحیرہ روم اور مغربی پیسیفک سب سے زیادہ متاثرہ خطے ہیں۔