مچھلی میں پائے جانے والے فیٹی ایسڈ بچوں کی پڑھنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتے ہیں،امریکی ماہرین

بدھ 28 ستمبر 2016 12:13

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء)امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مچھلی میں پائے جانے والے اومیگا 3، اومیگا 6 فیٹی ایسڈ بچوں کی پڑھنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتے ہیں اور یہ اجزاء چکنائی والی مچھلیوں میں بکثرت پائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کاکہنا ہے کہ 9 سے 10سال کی عمر کے بچوں پر کی جانے والی تحقیق اور 6 ماہ تک ان کی غذائی عادات کا مشاہدہ کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ تین ماہ تک مذکورہ اجزاء بچوں کی غذا میں شامل کرنے سے ان کی ریڈنگ کی صلاحیت میں بہت زیادہ اضافہ ، صوتی مواد کو سمجھنے اور بصری تجزیئے کی صلاحیتیں بھی بہتر ہوتی ہیں۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے ڈاکٹر الیکس رچرڈسن کا کہنا ہے کہ اگر بچے مچھلی نہیں کھاتے تو اس کے متبادل کے طور پر ان اجزاء کے حامل سپلیمنٹ انہیں دیئے جانے چاہئیں۔