ترشاوہ پھل موٹاپے ،دل ، جگر کے امراض اور ذیابیطس کے نقصان دہ اثرات سے بچاؤ کے لیے مفید ہیں،ماہرین صحت

بدھ 28 ستمبر 2016 12:13

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ترشاوہ پھل موٹاپے ،دل ، جگر کی بیماری اور ذیابیطس کے نقصان دہ اثرات سے بچاؤ کے لیے مفید ہیں۔

(جاری ہے)

نیشنل میٹنگ اینڈ ایکسپوزیشن آف دا امریکن کیمیکل سوسائٹی کے سائنسدانوں کا کہناہے کہ لیموں ،سنگترا، کینوں، مالٹا جیسے ترش پھل وٹامنز اور غیر تکسیدی مادوں اینٹی آکسیڈینٹس اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ غیر تکسیدی مادے جسم کے فری ریڈیکلز کے خلاف انسانی جسم کی حفاظت کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ترشاوہ پھلوں میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس کی ایک کلاس فلیونائڈز موٹاپے کے نقصان دہ اثرات کا خاتمہ ممکن بناتی ہے اور کئی موسمی بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام ، دل، جگر کی بیماریوں اور ذیا بیطس کے خطرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :