خبردار! زیادہ دیر بیٹھنا باعث ہلاکت ہے‘
بیٹھے رہنے سے سالانہ ساڑھے چار لاکھ افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں:ماہرین
بدھ 28 ستمبر 2016 12:24
(جاری ہے)
بیٹھے رہنے سے متعلق 12 سطری ایک رپورٹ حال ہی میں امریکی ماہنامہ میں شائع ہوئی تھی۔ اس خبر میں زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی گئی تھیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اس ضمن میں مزید چھان پھٹک کی تو پتا چلا کہ اسپین اور برازیل کے ڈاکٹروں نے10 سال سنہ 2002ء سے 2012ء تک دنیا کے 54 ممالک میں بیٹھنے سے ہونے والی اموات کا ڈیٹا جمع کیا۔
دس سال کی تحقیق کے حیران کن نتائج سامنے آئے،اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دور حاضر میں کمپیوٹر کے بہ کثرت استعمال نے کئی پیشوں کے کام آسان بنا دیے ہیں اور لوگ مسلسل آٹھ آٹھ گھنٹے بیٹھ کر کام کرتے ہیں۔ حالانکہ مسلسل تین گھنٹے تک بیٹھے رہنا موت کا سبب بن سکتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ مسلسل بیٹھے رہتے ہیں اور ورزش کا بھی اہتمام نہیں کرتے وہ جلد ہی موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ دنیا میں قریبا 31 فی صد افراد ورزش نہیں کرتے اور نہ ہی ان کی کوئی دوسری جسمانی سرگرمی ایسی ہوتی ہے جسے جسم کو تحریک مل سکے۔انسانی صحت اور طویل عمری کا ایک راز ورزش بھی ہے مگر بہت کم لوگ باقاعدگی کے ساتھ ورزش کا اہتمام کرتے ہیں۔ ہرسال 6 سے 9 فی صد افراد ورزش نہ کرنے سے لاحق ہونے والی بیماریوں سے فوت ہوجاتے ہیں۔ ان میں اہم ترین سبب بیٹھنا بھی بتایا جاتا ہے۔ اسپین کی ریاست Zaragoza کی سان جارج یونیورسٹی کے8 سائنسدانوں اور برازیل کی ساوٴ پالو یونیورسٹی کے ماہرین کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر تحقیق کی اور بیٹھنے کے نتیجے میں انسانی صحت پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا۔ ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ بیٹھنے والے افراد دوسرے لوگوں کی نسبت 0.02 فی صد کم عمر پاتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا کے 60 فی صد لوگ یومیہ مسلسل تین گھنٹے بیٹھے رہتے ہیں۔ اس دوران وہ کوئی جسمانی سرگرمی نہیں کرتے۔ ہرشخص اوسطا 4 گھنٹے 42 منٹ بیٹھتا ہے، جس کے نتیجے میں سالانہ تین لاکھ 33 ہزار افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں جو کل اموات کا 3.8 فی صد ہے۔ ان میں یورپی ممالک، امریکا مشرق وسطیٰ اور عرب ممالک بھی شامل ہیں۔ عرب ملکوں میں بیٹھنے سے ہونے والی اموات لبنان میں سب سیزیادہ ہیں جہاں 11.6 فی صد افراد کی موت کا سبب بیٹھے رہنا بتایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ فلسطین، شام اور مصر میں بھی اسی سبب سے اموات ہوتی ہیں۔ جنوب مشرقی ایشیا اور امریکا میں بھی بیٹھنے سے شرح اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیٹھنے سے ہونے والی اموات میں لبنان 11.6 فی صد کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ دوسرے نمبر پر ہالینڈ ہے جہاں 7.6 فی صد بیٹھنے سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ ڈں مارک میں بیٹھنے سے شرح اموات 6.9 فی صد، میکسیکو میں سب سے کم 0.6 فی صد، میانمار میں 1.3 فی صد، بھوٹان میں 1.6 فی صد ہے۔ آخر میں ماہرین یہ تجویز پیش کرتے ہیں کہ اپنے بیٹھنے کے دورانیے کو کم سے کم کرتے ہوئے دو گھنٹے پر لائیں۔ اس طرح اپ موت کے خطرے سے 50 فی صد تک بچ سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.