اسلام آباد کی تین یونین کونسلز میں ڈینگی کی وباء پھیل گئی

متاثرہ علاقوں میں سوھاں ، ترلائی اور روات شامل

بدھ 28 ستمبر 2016 12:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے کم از کم تین دیہی یونین کونسلز میں ڈینگی کی وباء پھیل گئی ہے ان یونین کونسلز میں سوھاں ، ترلائی اور روات شامل ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ بارہ دنوں کے دوران وفاقی دارالحکومت میں 150 سے زائد ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں جس سے صورت حال انتہائی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے اور ان کیسز کی اکثریت کا تعلق ان مذکورہ یونین کونسلز سے ہے جو اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر واقع ہیں ۔

(جاری ہے)

ضلعی حکام صحت کا کہنا ہے کہ یونین کونسل سوھاں سے 41، روات سے 49 اور ترلائی سے 42 کیسز سامنے آئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :