عطائی ڈاکٹرز و ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی ہدایت

بدھ 28 ستمبر 2016 13:00

رحیم یارخان۔28ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء)ڈرگ کنٹرول انسپکٹرز شہری علاقوں میں موجود عطائی ڈاکٹرز و ممنوعہ ادویات اور انجیکشن فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں۔ان خیالات کا اظہارڈی سی ا و رحیم یار خان کیپٹن(ر)محمد ظفر اقبال نے ضلعی ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے میڈیکل سٹورز کے خلاف مختلف نوعیت کے کیسوں کی سماعت کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے 2میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف مقدمات درج کرنے ، 23میڈیکل سٹوروں کے مقدمات ڈرگ کورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کئے جبکہ دیگر معمولی نوعیت کی خلاف ورزیوں میں ملوث میڈیکل سٹورز مالکان کو وارننگ جاری کی۔انہوں نے اس موقع پر ہدایت کی کہ ڈرگ کنٹرول انسپکٹرز اپنے نیٹ ورک کو مزید فعال کریں۔اس موقع پر ڈی ا وہیلتھ ڈاکٹر حسن خان، سیکرٹری ضلعی ڈرگ کنٹرول اتھارٹی اسد اللہ، پروفیسر ڈاکٹر غلام فرید سمیت دیگر ممبران بھی موجود تھے۔