ٹینری زون بنا نے سے آلودگی میں کمی ہو رہی ہے، محکمہ تحفظ ماحولیات

بدھ 28 ستمبر 2016 13:21

لاہور۔28ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء)پنجاب حکومت ماحول کے تحفظ کے حوالے سے مو ثر اقدامات کر رہی ہے ۔یہ با ت محکمہ تحفظ ماحولیات کے ذرائع نے بتائی ۔انہوں نے کہا کہ ٹینری زون بنا نے سے آلودگی میں کمی ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آبادی سے دو ر ٹینری زون بنانے کا مقصد صنعتوں سے پید اہونے والی آلودگی کے عناصر کا خاتمہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انفرادی اور اجتماعی طور پرہمارا فرض بنتا ہے کہ آلودگی کے خاتمے کے لئے مل کر کا م کر یں اور اس کا آ غا ز اپنے گھر سے کر تے ہو ئے ہم آج سے ہی اپنے بچوں ،رشتہ داروں اور ارد گرد رہنے وا لے لو گوں کو عملی طور پر آلودگی کے خا تمے کے لئے تربیت وآگاہی دیں ۔