عالمی ادارہ صحت نے فائزر کی ویکسین پریوینار 13 کی ملٹی ڈوز وائل پریزنٹیشن کو منظوری دے دی

اس طرح عالمی سطح پر غریب ترین ممالک میں بھی حفاظتی ویکسین تک رسائی آسان ہو جائے گی

بدھ 28 ستمبر 2016 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء) عالمی ادارہ صحت (WHO) نے 4 خوراکوں پر مشتمل فائزر کی ویکسین پریوینار ۱۳ (نیوموکوکل پولی سیکرائڈ کونجوگیڈیٹ ویکسین ) (13 - valent, adsorbed) کی ملٹی ڈوز وائل (ایم ڈی وی) پریزنٹیشن کی پری کوالیفکیشن منظور کر لی ہے ۔ عالمی ادارہ صحت کی منظوری کے بعد اب پریوینار ۱۳ (ایم ڈی وی) کو اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ،GAVI اورایکسپینڈڈ پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ دنیا بھر میں استعمال کر سکتے ہیں۔

اس میں وہ تمام ممالک بھی شامل ہیں جہاں قانون کے مطابق (WHO) کی منظوری لازمی ہے ۔ فائزر ویکسینز کی پریذیڈنٹ اور جنرل منیجر - سوزن سیلبرمین نے کہا کہ؛ ہمیں بے حد خوشی ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے پریوینار ۱۳ کی (ایم ڈی وی) پریزنٹیشن کی پری کوالیفکیشن کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

یہ ایک اہم اقدام ہے، جس کے ذریعے وسیع پیمانے پر ضرورت مند افراد تک اس اہم ویکسین کی رسائی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔

فائزر کا عزم ہے کہ جدید تحقیق اور ایجادات کے ذریعے ، دنیا کے ترقی پذیر ممالک میں صحت کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔ اس حوالے سے، محدود وسائل رکھنے والے ممالک میں بچّوں کو متعدی نیوموکوکل بیماریوں سے بچانے کیلئے پریوینار ۱۳ کی مستقل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔فائزر پاکستان کے کنٹری منیجر- ڈاکٹر فرید خان نے کہا کہ ؛ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے (ایم ڈی وی) کی منظوری پاکستا ن کیلئے بھی نہایت حوصلہ افزاء عمل ہے ، جو پاکستان میں ایکسپینڈڈ پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ کو مزید موثر بنانے میں بے حد معاونت کرے گا۔

یہ جدید تر ویکسین پریوینار ۱۳ نہ صرف باکفایت ہے، بلکہ اس کے استعمال کے باعث (ای پی آئی) پروگرام کی افادیت ، کارکردگی اور نتائج بہتر ہوں گے ، جبکہ ذخیرہ ، ترسیل اور وسیع تر سائی کے مراحل میں دوا کے ضیاع میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :