یکم جنوری سے اب تک ڈینگی لاروا ء برآمد ہونے پر 633 افراد گرفتار ،130 مقامات سیل کیے گئے ‘ رپورٹ

بدھ 28 ستمبر 2016 14:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 ستمبر۔2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ جنگی بنیادوں پر ڈینگی مچھر اور اس کے لاروا کے تدارک کیلئے کمر بستہ ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کی جانب سے یکم جنوری 2016 ء سے اب تک کی پیش کردہ رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ڈینگی پر مامور سٹاف نے اپنے متعلقہ ٹانز کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر 2,079 افراد کیخلاف ڈینگی لاروا ء برآمد ہو نے اور ناقص انتظامات پر مقدمات درج کرائے ہیں جن میں سے 633 افراد کو گرفتار کرایا گیا اور 130 مقامات کو سیل کیا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ رپورٹ کے مطابق ان ڈور سرویلنس کے تحت 86لاکھ 55ہزار مقامات جبکہ آٹ ڈور سرویلنس کے تحت 16لاکھ 93 ہزار سے زائد مقامات کی چیکنگ کی گئی ۔ ڈی سی او نے بتایا تمام ٹان ایڈمنسٹریٹرز شہر میں جاری انسدادِ ڈینگی مہم کا جائزہ لینے کیلئے اپنے ٹانز میں دورے کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :