ورلڈ ریبیز ڈے کا انعقاد

بدھ 28 ستمبر 2016 14:52

فیصل آباد۔28ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ ریبیز ڈے بدھ کو بھر پور طریقے سے منایاگیا۔ ریبیز جسے عرف عام میں باؤلاپن بھی کہتے ہیں سے پاکستان میں ہر سال 3سے 5ہزار جبکہ دنیا بھرمیں 55ہزار افراد کتے کے کاٹنے کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ورلڈ ریبیز ڈے کے موقع پر عالمی ادارہ صحت ، وزارت صحت ، ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ ، اینٹی ریبیز ایسوسی ایشن پاکستان ، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور دیگر تنظیموں کے اشترا ک سے صوبائی دارالحکومتوں ، ڈویژنل و ضلعی ہیڈکوارٹرز سمیت مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات ،واکس، کانفرنسز ، ورکشاپس، سیمینارز اور دیگر آگاہی پروگرامات کا انعقاد کیاگیاجن سے ممتاز مارین طب نے خصوصی خطاب کیا۔

'