ملک بھر میں انسداد پولیومہم جاری،3 کروڑ 69 لاکھ 17سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے
بدھ 28 ستمبر 2016 14:57
(جاری ہے)
پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے قومی سطح پر شروع ہونے والی حفاظتی ٹیکوں اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لیے قطرے پلانے کی مہم کا معائنہ کیا۔
انہوں نے پولیو کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے نتیجے میں حاصل ہونے والی نمایاں کامیابیوں کو خوب سراہا۔ انہوں نے ملک سے پولیو کے موذی وائرس کے مکمل خاتمے کے لئے بین الاقوامی دنیا کو حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کی اہمیت پر بھر پور زور دیا۔ جاپانی سفیر کا کہنا تھا، جاپان دنیا سے پولیو کے موذی وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت (پاکستان) کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھے گا۔ پولیو مہم کے دوران بچوں تک عدم رسائی اور ایسے بچے جو کسی وجہ سے پولیو ویکسین کی فراہمی سے محروم رہ گئے ہیں کے ریکارڈ کے مطابق سال 2016 میں 4 فیصد تک نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ترتیب دئے گئے موجودہ نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان کا بنیادی مقصد پولیو ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں کو تعداد کے اعداد و شمار کو صفر کی حدتک لانا ہے۔ پاکستان میں موذی پولیو وائرس کے کیسز کی تعداد میں82 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گذشتہ سالوں کے موازنہ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ سال 2014 میں پولیو کے تشخیص شدہ کیسز کی تعداد 306 تھی جو سال 2015 میں کم ہو کر صرف 54 رہ گئی جبکہ سال 2016 میں ان کیسز کی تعداد مزید کمی متوقع ہے۔ اگست 2016 تک صرف پولیو کے 14 کیسز کی تشخیص ہوئی جو گذشتہ سال کے مماثلتی عرصے کے مقابلے میں 63 فیصد کم ہے۔ حکومت جاپان صف اول کے ان مالی امداد کے اداروں میں سے ایک ہے جو سال 1996 سے حکومت پاکستان کو پولیو تدارک کے پروگرام میں بھر پور تکنیکی و مالی تعاون فراہم کر رہی ہے۔ محتاط اعداد و شمار کے مطابق جاپان حکومت پولیو ویکسین کے قطروں اور ٹیکوں کی خریداری اور ویکسین کو محفوظ اور قابل استعمال بناتے ہوئے کولڈ چین کے نظام کی فراہمی کے لیے اب تک پاکستان کو 212.5 ملین ڈالر (22.6 )ارب جاپانی ین) کا مالی تعاون فراہم کر چکی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.