پولیو کے خلاف 3 روزہ قومی مہم ویکسین نیشن پلان مرتب کر لیا، مجموعی طور پر622 ٹیمیں تشکیل

جمعہ 8 اگست 2008 16:48

بھکر (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین08 اگست2008 ) ضلعی محکمہ صحت نے پولیو کے خلاف قومی مہم کے تین روزہ راؤنڈ کے لئے ویکسی نیشن پلان مرتب کر لیا ہے جس کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال تک عمر کے دو لاکھ بیس ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لئے حفاظتی ویکسین قطرے پلائے جائیں گے بچوں کو حفاظتی ویکسین پلانے کا یہ تین روزہ راؤنڈ گیارہ اگست سے شروع ہو گا اور تیرا اگست تک جاری رہے گا ۔

یہ بات ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی ۔ جس میں مذکورہ تین روزہ راؤنڈ کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کی صدارت ضلع ناظم حمید اکبر خان نوانی نے کی جبکہ ڈی سی او نیر اقبال ، ڈی پی او احمد کمال ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ممتاز حسین ساجد اور دیگر ضعلی محکموں اور کمیٹی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ای ڈی او ہیلتھ نے ویکسین نیشن پلان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انٹی پولیو راؤنڈ کے دوران بچوں کی ویکسی نیشن کے لئے مجموعی طور پر622 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔

ضلع ناظم حمید اکبر خان نوانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع بھر کے عوام خصوصا والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو کے خاتمہ کے لئے محکمہ صحت سے بھر پور تعاون کریں اور اپنے پانچ سال تک عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لئے حفاظتی ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف جہاد قومی ذمہ داری ہے

متعلقہ عنوان :