بی ایچ یو گڑھی دوپٹہ بھوت بنگلہ کا روپ دھار گیا‘ڈسپرین کی گولی تک میسر نہیں

نہ ڈاکٹر نہ سرجن انتظامات چوکیداروں،نائب قاصدین اور نرسنگ نے سنبھال لیا

جمعرات 29 ستمبر 2016 13:24

گڑھی دوپٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 ستمبر۔2016ء) بی ایچ یو گڑھی دوپٹہ بھوت بنگلہ کا روپ دھار گیا۔ڈسپرین کی گولی تک میسر نہیں۔نہ ڈاکٹر نہ سرجن انتظامات چوکیداروں،نائب قاصدین اور نرسنگ نے سنبھال لیا۔پرچی کے نام پر لوٹ مار جاری لاکھوں روپے کی قیمتی مشینیں سڑ گل گئیں۔گندگی غلاظت کا انبار ایمبولینس ایمرجنسی کے بجائے ذاتی استعمال ہونے لگی علاج معالجہ کیلئے آنے والے اکثر مریض نامردا لوٹ جاتے ہیں یا پھر مظفرآباد کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔

ایم ایل اے چوہدری شہزاد عوام کی حالت زار پر ترس کھاتے ہوئے خصوصی توجہ دیکر بی ایچ یو ٹاؤن کمیٹی گڑھی دوپٹہ کی حالت زار کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔جبکہ وزیر صحت اور حکومتی رٹ کی بحالی کیلئے جاندار کردار ادا کریں جبکہ وزیر صحت اور ادویات کا کوٹہ میسر کروانے کیلئے کردار ادا کریں تفصیلات کے مطابق ٹاؤن کمیٹی گڑھی دوپٹہ میں قائم بی ایچ یو سروسز دینے میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتال کا انتظام نائب قاصدین چوکیداروں اور نرسنگ نے سنبھال رکھا ہے ڈاکٹر نام کی کوئی شے میسر نہیں ہے عرصہ دراز سے تعینات ڈاکٹر نے کبھی کھبار بی ایچ یو آنا معمول بنا رکھا ہے کوٹہ کے مطابق دوائیاں میسر نہ ہیں ایمرجنسی کیلئے ایمبولینس گاڑی ذاتی استعمال کیلئے مختص ہے دور دراز اور گرد نواح سے آنے والے مریضوں کو مظفرآباد کی راہ دکھائی جا رہی ہے۔عوام الناس ٹاؤن کمیٹی گڑھی دوپٹہ سائیں محمد حنیف،عمران،یاسر لودھی،عامر زرگر نعمان عزیز نصر اللہ خان ودیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ بی ایچ یو گڑھی دوپٹہ کا قبلہ درست کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :