ٹاؤن شپ میں ملک شیک پینے والے9افراد کی حالت غیر

جمعرات 29 ستمبر 2016 14:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 ستمبر۔2016ء) ٹاؤن شپ میں واقع جوس کارنر سے ملک شیک پینے والے9افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جوس پینے سے حالت غیر ہونے والے افراد میں16سالہ سہراب علی 12سالہ سعدیہ،34سالہ فرحان20سالہ اسلم50سالہ رشید24سالہ ذیشان 25سالہ ارشد اور62سالہ اکرم شامل ہیں پولیس نے جوس کارنر کے مالک کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :