اسلام آباد کے دیہی علاقوں کے 3یونین کونسلوں میں ڈینگی کے خلاف خصوصی مہم شروع

جمعرات 29 ستمبر 2016 15:26

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 ستمبر۔2016ء) محکمہ صحت اسلام آباد نے دیہی علاقوں کے 3یونین کونسلوں میں ڈینگی کے خلاف جمعرات کو خصوصی آپریشن شروع کر دیا جو10روز تک جاری رہے گا، دیہی علاقوں کے تین یونین کونسلوں ترلائی ،سوہان اور روات میں سب سے زیادہ ڈینگی کے160کیسسز سامنے آئے ہیں اسی طرح7اگست سے لیکر اب تک مجموعی طور پر اسلام آباد کے دیہی اور شہری علاقوں میں217 مریضوں میں ڈینگی کا وائرس پایا گیا، بروقت تشخیص سے سارے مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔

اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نجیب درانی نے جمعرات کو اے پی پی کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن(ر) مشتاق احمد کی ہدایت پر محکمہ صحت اسلام آباد نے دیہی علاقوں کے 3یونین کونسلوں میں ڈینگی کے خلاف 10روز خصوصی آپریشن شروع کر دیا جو8اکتوبر تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے لوکل گورنمنٹ، ریونیو،پٹواری اور سیکرٹری یونین کونسل کو ہدایت کی ہے کہ وہ افرادی قوت اور مشینری کے ذریعے اسلام آباد کے تین یونین کونسلوں ترلائی ،سوہان اور روات میں ڈینگی کی روک تھام اور اس کے مکمل خاتمے کے لئے محکمہ صحت اسلام آباد کی مدد کرے۔

انہوں نے کہا خصوصی آپریشن کے دوران تین یونین کونسلوں ترلائی ،سوہان اور روات میں جس گھروں کے مریضوں میں ڈینگی کا وائرس پایا گیا ہے اس کے ارد گرد48گھروں میں فیومیگیشن کی جائے گی ، محکمہ صحت اسلام آباد نے ہر یونین کونسل میں5،5ٹیموں کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہے جبکہ2،2 لیڈی ہیلتھ ورکرزگھر گھر جاکر لاروے کو تلاش کرے گی تاکہ تینوں یونین کونسلوں کو ڈینگی مچھر سے پاک کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ مہم کا مقصد لاروا کو تلاش کرنا اوراگر کسی بھی بلڈنگ یا دوسرے ایریاز میں لاروا برآمد ہونے کی صورت میں مالکان کے خلاف تادیبی کارروائی کرنا بھی شامل ہے۔ ڈاکٹر نجیب درانی نے کہا کہ متاثرہ تینوں یونین کونسل اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان میں واقع ہے اس لئے وہاں کے زیادہ مریض ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں 7اگست سے لیکر اب تک217 مریضوں میں ڈینگی کے وائرس کی نشاندھی ہوئی جس میں سے187مریضوں کا تعلق دیہی اور30مریضوں کا تعلق اسلام آباد کے شہری علاقوں سے ہیں ۔

دیہی علاقوں میں جہاں پر ڈینگی کے کیسسز سامنے آئے ہیں ان میں سوہان میں40،ترلائی50،روات70،ترنول12،بہارہ کہو9،کری4اورکرپہ میں2مریض شامل ہیں۔تاہم جن تین یونین کونسلوں میں زیادہ ڈینگی کے کیسسز روپوش ہوئے ہیں وہاں پر مہم جمعرات کو شروع ہوگیا جو8اکتوبر تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جن مریضوں میں ڈینگی کا وائرس پایا گیا ان کا محکمہ صحت اسلام آباد نے مختلف ہسپتالوں میں مریضوں کا بروقت تشخیص کی گئی اور تمام مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔ تاہم اسلام آباد میں رواں ڈینگی مہم کے دوران کوئی اموات نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :