دنیا میں سب زیادہ نشہ پاکستان میں کیا جاتا ہے

سگریٹ تمام نشوں کی بنیاد،والدین بچوں کی 7سال عمرسے ٹریننگ شروع کردیں، سربراہ صداقت کلینک

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 12:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) معروف ایڈکشن سائیکا ٹرسٹ اورصداقت کلینک کے سربراہ ڈاکٹر صداقت علی نے کہا ہے کہ والدین اپنے بچے کی سات سال کی عمر میں وہ ٹریننگ شروع کردیں جو وہ اسکی 14سال عمر میں کرتے ہیں ،دنیا میں سب سے زیادہ نشہ پاکستان میں کیا جاتا ہے ،سگریٹ تمام نشوں کی بنیادہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا صداقت کلینک لاہور میں نشہ کے عادی افراد کی پہلی علاج گاہ ہے۔ ڈاکٹرصداقت نے کہا کہ 42 سال سے ایڈکشن کی پریکٹس کر رہا ہوں اور ہمیشہ صداقت کلینک پر غریب مریضوں کا خیال رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت لاہور ،کراچی، مری میں صداقت کلینک ذہنی مریضوں اور نشہ کرنے والوں کی بڑی علاج گاہ ہے۔

متعلقہ عنوان :