سلمان بٹ نے صحت یاب ہوگئے،بیٹنگ پریکٹس شروع کردی

اتوار 10 اگست 2008 15:38

لاہو(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین10 اگست2008 ):قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹسمین سلمان بٹ اپنڈکس کے آپریشن کے بعد صحت یا ب ہوگئے ہیں اور انہوں نے دوبارہ بیٹنگ پریکٹس شروع کردی ہے۔سٹائلش اوپنر گزشتہ تین روز سے باقاعدگی کے ساتھ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں آکر بیٹنگ پریکٹس کے ساتھ ساتھ جم ٹریننگ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

سلمان بٹ نے طبیعت ناسازی کی وجہ کوکال کیمپ سمیت قومی ٹیم کے پریکٹس میچز میں بھی شرکت نہیں کی البتہ ان کی ٹیم میں سلیکشن یقینی ہے کیونکہ وہ نہ صرف ان دنوں فار م میں ہیں ۔دوبارہ پریکٹس شروع کرنے کے بارے میں سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ انہیں ڈاکٹرز نے پریکٹس کی اجازت دیدی ہے اور وہ اگلے دس روزتک مکمل پر فٹ ہوجائیں گے۔