مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت سٹیئرنگ کمیٹی برائے ہیپا ٹائٹس کنٹرول کا اجلاس ‘ مختلف امورپرتبادلہ خیال
ہفتہ 1 اکتوبر 2016 15:59
(جاری ہے)
اجلا س میں PKLIٹرسٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ ، سیکرٹری پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ علی جان خان ، ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ ،ممبر ہیلتھ پی اینڈ ڈی ڈ پارٹمنٹ ڈاکٹر شبانہ حیدر، ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر مختار حسین سید ، ڈائریکٹر ہیپا ٹائٹس کنٹرول پروگرام ڈاکٹر جعفر سلیم اور دیگر ممبران نے شرکت کی ۔
پرو فیسر سعید اختر نے بتایا کہ دسمبر میں PKLIہیپا ٹائٹس کلینک شروع کر رہا جہاں مرض کی تشخیص اور علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ مریضوں کا ڈیٹا بیس تیار کرنے کے لیے سروے بھی کنڈکٹ کیا جائے گا جس میں 30ہزار مریضوں کے اعداد شمار جمع کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈ یٹا بیس مرض کی شدت ، اس کے پھیلاؤ اور وجوہات کے تعین کے لیے بہت کار آمد ثابت ہو گا ۔ پر وفیسر سعید اختر کا کہنا تھا کہ PKLIکو امریکہ اور یورپ میں کام کرنے والے ماہر ڈاکٹرز کا تعاون حاصل ہے ۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان خان نے بتا یا کہ حکومت نے ہیپا ٹائٹس اور انفیکشن کنٹرول پرو گرام شروع کئے ہیں جن پر 4ارب روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ علی جان خان نے بتایا کہ ہسپتالوں کے پیرا میڈیکس کے علاوہ جیل کے قیدیوں اور دیگر ہائی رسک افراد کو ہپیا ٹائٹس بی کی ویکسی نیشن بھی کرائی جا رہی ہے ۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نجم احمد شاہ نے کہا کہ انفیکشن پھیلانے والی بیماریوں کی روک تھام کے لئے ہسپتالوں کا کوڑا کرکٹ مناسب طریقے سے تلف کرنے اور اس کی خورد برد کو روکنے کے لئے ایک فول پروف سسٹم بنانے کی ضرورت ہے ۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ڈسپوزایبل سرنجوں کا دوبار استعمال روکنے کے لیے اس صنعت سے وابستہ افراد کے ساتھ رابطہ کرکے دو بارہ ناقابل استعمال سرنجیں تیار کرنے کے اقدامات کرنا ہو ں گے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف کے تعاون سے علماء کرام کے ذریعے ان بیماریوں سے بچاؤ کی تدابیر بارے عوامی آگاہی مہم چلا نا ہو گی ۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ اس سلسلے میں جلد اجلا س بلا یا جائے گا جس میں محکمہ اوقاف ، سکول ایجوکیشن ، ماحولیات اور محکمہ قانون کے افسران کو شرکت کی دعوت دی جائے گی اور ہیپا ٹائٹس کی روک تھام کے لیے ایک مشترکہ حکمت عملی وضع کی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.