روزانہ ڈھائی گھنٹے سے زیادہ ٹی وی دیکھنے والوں کو پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے جمنے سے موت واقع ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے‘ ماہرین
اتوار 2 اکتوبر 2016 22:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔2اکتوبر۔2016ء) جاپانی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ ڈھائی گھنٹے سے زیادہ ٹی وی دیکھنے والوں کو پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے جمنے سے موت واقع ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ جاپانی سائنس دانوں کی جانب سے کی گئی 20 سالہ طویل تحقیق میں 40 سے 79 سال تک کے 86 ہزار مردو خواتین کے روزانہ ٹی وی دیکھنے کے دورانیے اور عمومی صحت کے باہمی تعلق کا جائزہ لیا گیا جس سے یہ نتیجہ اخذ ہوا کہ وہ لوگ جو روزانہ ڈھائی سے 5 گھنٹے تک ٹی وی دیکھتے ہیں ان کے پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے جمنے کے باعث ہلاک ہونے کا امکان 70 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
علاوہ ازیں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ روزانہ ٹی وی دیکھنے کے دورانیے میں ہر 2 گھنٹے کے اضافے پر اس طرح سے ہلاکت کا خطرہ 40 فیصد تک بڑھ جاتا ہے، زیادہ خطرہ یعنی 250 فیصد ان لوگوں کے لیے ہے جو روزانہ 5 گھنٹے سے بھی زیادہ دیر تک ٹی وی دیکھتے ہیں۔(جاری ہے)
اچھی خبر یہ ہے کہ اس خطرے کو ٹی وی دیکھتے دوران وقفے وقفے سے کھڑے ہو کر پٹھوں کو حرکت دینے اور ٹانگوں کو تھوڑی دیر تک پھیلانے اور سیکڑنے کی ہلکی پھلکی ورزش کرکے ختم کیا جاسکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے جمنے کی ظاہری علامات میں سینے کا درد اور سانس لینے میں دشواری وغیرہ شامل ہیں جو دیگر امراض کی علامتوں سے بہت مشابہت رکھتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اب تک کے مطالعات میں (بہت زیادہ ٹی وی دیکھنے کے حوالے سے) یہ پہلو نظر انداز ہوتا آرہا تھا۔مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.