ادویات تیاری میں استعمال،چین میں گدھوں کی تعدادایک کروڑ سے کم ہو کر 60 لاکھ رہ گئی

پیر 3 اکتوبر 2016 13:11

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔03 اکتوبر۔2016ء) چین میں ادویات کی تیاری میں مسلسل استعمال ہونے کی وجہ سے گدھوں کی تعدادایک کروڑ 10 لاکھ سے کم ہو کر 60 لاکھ رہ گئی ہے جبکہ چینی ماہر چن یونگ فن نے چین کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہے ،وہ دواسازی کی صنعت کی سپورٹ کے لیے ملک میں گدھوں کی قلت کے بحران کو حل کرے-غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے تمام گدھوں کو خریدنے کے لیے کوشاں ہے تاکہ انہیں طبی مصنوعات اور ادویہ سازی میں استعمال کیا جاسکے، بالخصوص جیلاٹن اور بعض امراض کے علاج کی دوائیں تیار کرنے کے لیے ، ان میں خون کی گردش کا مسئلہ ، چکر آنا ، خواتین میں ماہواری کے بے قاعدگی وغیرہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ شدت کے ساتھ خون بہنے کو روکنے ، خون کی کمی دور کرنے اور خون کے خلیوں کی تعداد کم ہونے کی دوائیں تیار کی جاتی ہیں۔ چینی ماہر چن یونگ فن نے چین کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دواسازی کی صنعت کی سپورٹ کے لیے ملک میں گدھوں کی قلت کے بحران کو حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ گدھے پالنے والوں کے لیے معاونت پیش کر کے انہیں سپورٹ کرے۔

متعلقہ عنوان :