تین روزہ فری آئی کیمپ 18 اکتوبر سے شروع ہوگا

پیر 3 اکتوبر 2016 14:11

سرگودھا۔3 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔03 اکتوبر۔2016ء)سرگودہا شہر میں سعید میموریل ہسپتال کے زیرِ اہتمام فری آئی کیمپ18 اکتوبر سے 23 بلاک سعید میموریل ہسپتال میں شروع ہوگا ۔

(جاری ہے)

اس فری آئی کیمپ میں مریضوں کے مفت علاج کے علاوہ آپریشن اور عینکیں بھی فراہم کی جائینگی ۔اس حوالے سے ڈاکٹر کنور عثمان نے بتایاکہ فری آئی کیمپ کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور لوگوں کو چاہیئے کہ وہ اس کیمپ میں بھرپور شرکت کریں، جہاں پر ماہرِ امراض چشم مریضوں کامفت چیک کرینگے۔