30سال سے زائد عمر کے افراد ہوشیار رہیں کسی وقت بھی عارضہ قلب میں مبتلا ہو سکتے ہیں

بچنے کے لئے سادہ غذاؤں،ورزش، تمباکونوشی سے پرہیز کے ساتھ ساتھ اپنا طبی معائنہ کرائیں ہفتے میں چاردن آدھی گولی ڈسپرین ضروراستعمال کریں کارڈیالوجسٹ ڈاکٹرملک حمید اللہ ایڈمنسٹریٹو ایگزیکٹونیشنل کارڈیوویسکولرڈیزز کراچی کی”اے پی پی“ سے گفتگو

پیر 3 اکتوبر 2016 14:14

کراچی ۔ 3 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔03 اکتوبر۔2016ء) ماہرین طب نے خبردارکیا ہے کہ30سال سے زائد عمر کے افراد ہوشیار رہیں کسی وقت بھی عارضہ قلب میں مبتلا ہو سکتے ہیں اس سے بچنے کے لئے سادہ غذاؤں،ورزش، تمباکونوشی سے پرہیز کے ساتھ ساتھ اپنا طبی معائنہ کرائیں،ہفتے میں چاردن آدھی گولی ڈسپرین ضروراستعمال کریں۔نیشنل کارڈیوویسکولرڈیزز کراچی کے ایڈمنسٹریٹو ایگزیکٹو کارڈیالوجسٹ ڈاکٹرملک حمید اللہ نے”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دل کی بیماریو ں سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ 18 سے 30 سال کی عمرکے افراد خون کی سکرینگ کروائیں، بلڈ پریشر، شوگر، موٹاپے،اور پریشانیوں سے بچا جائے، خوراک میں پھل، تازہ سبزیوں اور قہوہ کا استعما ل کیا جائے، روزانہ آدھا گھنٹہ ورزش معمول بنائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دل کی بیماریوں کی بڑی وجہ لائف سٹائل میں تبدیلی، ناقص خوراک، ورزش میں کمی، ذہنی تناؤ، ماحولیاتی آلودگی اور تمباکو نوشی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امراض قلب کے باعث پاکستان میں سالانہ 80 ہزارسے زائد افرادجان کی بازی ہارجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں سالانہ ڈیڑھ کروڑافرادامراض قلب کے باعث جان کی بازی ہارجاتے ہیں۔ ہارٹ اٹیک کے 80 فیصدمریض 45 سے 50 سال کی عمرکے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح نوجوان نسل کو امراض قلب سے بچانا ہے۔

متعلقہ عنوان :