ہڈیوں کی بیماری اوسٹو پروسس (ہڈیوں کا بھر بھرا ہوجانا) کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم کا آغاز

پیر 3 اکتوبر 2016 14:17

سکھر۔3اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔03 اکتوبر۔2016ء) غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر کی جانب سے ہڈیوں کی بیماری اوسٹو پروسس (ہڈیوں کا بھر بھرا ہوجانا) کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم “ کا آغاز کر دیا گیا، غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھرکے شعبہ آرتھو پیڈک (ہڈیوں) کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار سومرو نے بتایا کہ یہ ہڈیوں کی عام بیماری ہے، جس میں مرد اور خواتین دونوں متاثر ہوتے ہیں، اس بیماری کو خاموش مرض کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

جس وقت ہڈیوں کا بھر بھرا پن شروع ہوتا ہے اس وقت مریض کو کوئی تکلیف نہیں ہوتی، جب تک کوئی ہڈی فریکچر نہ ہوجائے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ایک کروڑ80لاکھ سے زائد افراد اس مرض کا شکار ہیں، انکا کہنا تھا کہ اوسٹو پروسس بیماری کی تصدیق ہونے کے بعد روز مرہ کی زندگی میں تبدیلی لانا ضروری ہے، جیساکہ ورزش، مکمل اور بہتر غذا، کیلشیم کی غذائیں، مچھلی، انڈے کی زردی، تازہ سبزیاں، جوسز اور وٹامن ڈیٰ کے استعمال سے اس بیماری پر قابو پایاجاسکتا ہے، سیکریٹری سمپوزیم نے بتایا کہ انٹر نیشنل 4th جی ایم ایم ایم سی سمپوزیم میں ہڈیوں کی مختلف بیماریوں کے حوالے سے ایڈوانس ٹٰیکنالوجی کے عنوان سے ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے اس سمپوزیم میں نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی پروفیسرز، ڈاکٹرز، اسپیکرز، سمپوزیم میں موجود شرکاء کو مکمل آگاہی، علاج اور دیگر معلومات فراہم کریں گے۔