میو ہسپتال ڈاکٹرو ں کی قلت کا شکار

پیر 3 اکتوبر 2016 16:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔03 اکتوبر۔2016ء) پاکستان کا سب سے بڑا میو ہسپتال اس وقت انستھیزیا ڈاکٹرو ں کی قلت کا شکار ہے ۔ سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے ہسپتال میں سرجریز کا کام متاثر ہو رہا ہے ۔ اس وقت ہسپتال میں 26انستھزیا ڈاکٹروں کی سیٹیں خالی ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت کی عدم توجہی کی باعث ان سیٹوں پر ریگولر بنیاد پر ڈاکٹروں کو بھرتی نہیں کیا جا رہا ۔ذرائع کے مطابق میو ہسپتال پاکستان کا سب سے بڑا ہسپتال ہے جہاں پر ہر سال ہزاروں کی تعداد میں سرجریز انجام پاتی ہیں اس ہسپتال کو اس وقت انسھتزیا (بے ہوشی ) کے ڈاکٹروں کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔ہسپتال میں26ڈاکٹروں کی آسامیاں عرصہ داراز سے خالی ہیں جن کی وجہ سے آپریشنز کرنے کا عمل شدید متاثر ہو رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :