آلو براہِ راست بلڈ پریشر نہیں بڑھاتے،امریکی ماہرین صحت

منگل 4 اکتوبر 2016 11:26

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔04 اکتوبر۔2016ء)امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ آلو براہِ راست بلڈ پریشر نہیں بڑھاتے ہیں۔نجی ٹی وی چینل نے بوسٹن یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آلو پوری دنیا کی مرغوب ترین غذا ہے لیکن ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ہفتے میں چار سے زائد مرتبہ صرف آلو کھانے سے بلڈ پریشر میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے ، ابلے ہوئے آلو کھانے سے 11 فیصد اور فرائی آلو کھانے سے یہ خدشہ 17 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔

ماہرہن کا کہنا ہے کہ سارا الزام آلوکو نہیں دیا جانا چاہیے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ گوشت،تیل،اچار،چٹنیاں اور بے تحاشہ نمک بھی بلڈ پریشر کی وجہ ہوسکتے ہیں.ماہرین نے بیس سال تک1 لاکھ 87 ہزار سے زائد خواتین اور مردوں کا جائزہ لیا اور ان سے ان کی خوراک کے بارے میں سوال نامے بھروائے گئے،مطالعے کے شروع اور آخر میں ان سے ان کے بلڈ پریشر کے بارے میں پوچھا گیاشروع میں تو کسی نے بلڈ پریشر کی شکایت نہیں کی،تاہم اس کے بعد ان کا سروے کیاگیا تو آلو کھانے والے افراد کی اکثریت کا بلڈ پریشر معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق آلو میں گلائسیمک کی زائد مقدار موجود ہوتی ہے جو بلڈ پریشر میں اضافہ کرتی ہے اور اس تحقیق کی یہی بڑی وجہ ہوسکتی ہے،گلائسیمک انڈیکس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے آخر کاربوہائیڈریٹس خون میں شوگر کی وجہ کیوں بنتے ہیں۔ تحقیق سے یہ ثابت ہو ہے کہ آلو براہِ راست بلڈ پریشر نہیں بڑھاتے بلکہ بلڈ پریشر بڑھانے میں کسی نہ کسی طرح مددگارضرور ہوتے ہیں۔