کراچی، گندگی سے مچھروں کی افزائش ہزاروں افراد ملیریا اور ڈینگی میں مبتلا

منگل 4 اکتوبر 2016 16:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔04 اکتوبر۔2016ء) کراچی میں شہری انتظامیہ اور محکمہ صحت سندھ کی نااہلی کے باعث ڈینگی اور ملیریا وبائی صورت اختیار کر گیا۔ سینکڑوں شہری مرض کا شکار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گندگی اور سڑکوں پر جمع ہونے والا پانی ڈینگی اور ملیریا میں اضافے کا سبب بن گیا لیکن شہری انتظامیہ اور محکمہ صحت کو کوئی پروا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت رواں سال پندرہ ہزار افراد میں ملیریا جبکہ تیرہ سو سے زائد افراد میں ڈینگی کی تصدیق بھی کر چکا ہے۔عوام اپنی مدد آپ کے تحت ڈینگی اور ملیریا کے مچھروں سے بچا کی تدابیر میں مصروف ہیں۔ کراچی میں مچھروں سے بچا کی ادویات لوشنز اور اور مچھروں سے بچاو کی جالیوں کی فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے اور یومیہ بنیادوں پر سینکڑوں جالیاں فروخت ہو رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :