ہزارہ ڈویژن میں ڈینگی بخار کی وباء میں اضافہ

منگل 4 اکتوبر 2016 16:55

ایبٹ آباد ۔ 4 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔04 اکتوبر۔2016ء) ہزارہ ڈویژن میں ڈینگی بخار کی وباء میں اضافہ ہو گیا ، جس کے باعث منگل کے روز 150 سے زائد مریضوں کوتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بفہ میں داخل کیاگیا جبکہ گزشتہ ماہ ڈینگی بخار کے سینکڑوں مریض مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے مختلف پرائیویٹ ہسپتالوں میں داخل کئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق خاکی ٹاوٴن، وادی سرن اوربفہ میں درجنوں بچے اور بڑے ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ ان علاقوں میں احتیاطی تدابیر یا اس مہلک بیماری سے حفاظت کے لئے طبی سہولت دستیاب نہیں ہے جبکہ تحصیل حویلیاں کے مختلف علاقوں کوکل ،برسین ، سولن سمیت متعدد گاؤں میں ڈینگی بخار زور پکڑ گیا ہے جس کی وجہ سے درجنوں مریض تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حویلیاں اور ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کئے گئے ہیں ۔ضلع مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے لوگوں نے خیبر پختوخوا حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈینگی بخار کی وباء کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں اور ہسپتالوں میں ڈینگی بخار سے بچاؤ کے لئے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :