ڈینگی مچھر سے بچاؤ کیلئے گھروں میں پانی کے کھلے ذخیرہ سے گریز کیا جائے ،ڈاکٹر محمداقبال

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:02

فیصل آباد اکتوبر 05 (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) :ممتاز پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ ، ماہر طب و کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹرمحمداقبال نے کہا ہے کہ ڈینگی بخار ایک انتہائی خطر ناک مرض ہے جو گھروں یا دیگر مقامات پر ذخیرہ کئے گئے صاف پانی پر پرورش پاتا ہے لہذا ڈینگی بخار سے بچاؤ اور مچھر کی افزائش نسل سے نجات کیلئے گھروں میں صاف پانی کے کھلے ذخیرہ سے گریز کیا جائے اور تیز بخار ، پیشانی کے پیچھے وآنکھوں میں درد کی علامت محسوس ہوتے ہی فوری کنسلٹنٹ ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے تاکہ مرض کو پیچیدہ ہونے سے بچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گھروں اور رہائشی مقامات کے قرب و جوار میں بارش، نالیوں، سیوریج وغیرہ کا پانی بھی جمع نہ ہونے دیا جائے اور گھروں میں لگائے گئے پودوں و گملوں میں بھی معمول سے کم پانی ڈالا جائے تاکہ گملوں میں پانی موجود نہ رہ سکے۔

متعلقہ عنوان :