چشمہ ،نامعلوم مسلح افراد کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پیر 2 اکتوبر 2006 19:48

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر۔2006ء) ڈیرہ بگٹی کے علاقے چشمہ میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی‘تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے علاقے چشمہ میں نامعلوم مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز پر جدید ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی ۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے تاہم اس سلسلے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ متعلقہ انتظامیہ مزید کارروائی کررہی ہے

متعلقہ عنوان :