سرکاری سکولوں میں ڈینگی کے خاتمہ کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کے حوالہ سے رپورٹ مرتب کر نے کی ہدایت

جمعرات 6 اکتوبر 2016 14:49

سرگودھا۔6 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں واقع سرکاری سکولوں میں ڈینگی کے خاتمہ کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کے حوالہ سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ محکمہ ایجوکیشن پنجاب کو روانہ کریں تاکہ ڈینگی سے متعلقہ اٹھائے جانیوالے اقدامات سے حکومت کو آگاہی حاصل ہو۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ضلع سرگودھا کے مختلف سکولوں میں ڈینگی سے متعلقہ چلائی جانیوالی مہم کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :