پنجاب حکومت نے صوبہ بلوچستان کے عوام کو تعلیم اور صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے پیکج کا اعلان کردیا

ہفتہ 16 اگست 2008 14:14

پنجاب( اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔16اگست 2008ء ) پنجاب حکومت نے صوبہ بلوچستان کے عوام کو تعلیم اور صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے پیکج کا اعلان کردیا ہے ۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کے سینئیر سیاسی مشیر سردار زوالفقار کھوسہ نے کہا کہ پنجاب کے میڈیکل اور دوسرے کالجز میں بلوچستان کے طلبہ کا کوٹہ نوے سے بڑھا کر ایک سو نوے کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ کوئٹہ میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو بھی حکومت پنجاب خود تعمیر کرے گی ۔ ذوالفقار کھوسہ نے کہاکہ بلوچستان میں تین سو بیس چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے لیے مقامات کی نشاندھی کی گئی ہے جس کے لیے حکومت پنجاب فنی معاونت فراہم کرئے گی ۔ سردار ذوالفقار کھوسہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی پولیس ، بیوروکریسی اور دوسرے اداروں کی تربیت کے لیے بھی پنجاب تعاون کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :