بلیک کافی کا کھانے سے پہلے استعمال وزن کم کرنے میں معاون ہے ، امریکی ماہرین

جمعہ 7 اکتوبر 2016 13:25

اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔07 اکتوبر۔2016ء) امریکی ماہرین نے بلیک کافی کا ہر کھانے سے پہلے استعمال وزن کم کرنے میں معاون قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

امریکی ہاورڈیونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بلیک کافی کا ہر کھانے سے پہلے استعمال وزن کو تیزی سے کم کرتا ہے اور اسے دوبارہ بڑھنے نہیں دیتا،انسان اپنے آپ کو جسمانی طور پر فٹ کے ساتھ تندروست و توانا محسوس کرتا ہے علاوہ ازیں بلیک کافی کا استعمال ذہنی صلاحیت میں بھی اضافہ کرتا ہے،ماہرین کے مطابق بلیک کافی کا ہر کھانے سے پہلے استعمال کر کے وزن کو گھٹا کر صحت مند اور فعال زندگی کا حصول ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :