کرم ایجنسی ،تازہ جھڑپوں میں گیارہ شدت پسندوں سمیت 13افراد ہلاک اور 15زخمی۔ علاقے میں تیل ،ادویات ،اشیائے خوردونوش کی قلت پیدا ہوگئی ‘ د رہ آدم خیل میں چار افراد کو قتل کر کے لا شیں بازار میں پھینک دیں گئیں

ہفتہ 16 اگست 2008 15:25

کرم ایجنسی ،تازہ جھڑپوں میں گیارہ شدت پسندوں سمیت 13افراد ہلاک اور 15زخمی۔ ..
کرم ایجنسی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین16اگست2008 ) کرم ایجنسی میں متحارب قبائل کے درمیان تازہ جھڑپوں میں گیارہ شدت پسندوں سمیت 13افراد ہلاک اور 15زخمی ہو گئے جبکہ د رہ آدم خیل میں عسکریت پسندوں نے چار افراد کو قتل کر کے ان کی لا شیں بازار میں پھینک دیں۔لوئر کرم کے علاقوں باگ زئی بل یامین، صدہ، بالش خیل، سنگینہ، پیواڑ، کڑمان، باڑہ اور چمکنی میں قبائل کے مابین تازہ جھڑپیں ہوئیں جس میں بھاری اور خودکارہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔

تازہ جھڑپوں میں11 شدت پسندوں سمیت13 افراد ہلاک اور15 زخمی ہوگئے۔جنہیں علی زئی ،سدہ ،شیشو اور پاراچنار پہنچادیا گیا ۔جھڑپیں کرم ایجنسی کے مزید علاقوں میں پھیل رہی ہیں ۔ آمدورفت کے راستے بند ہونے کے باعث گزشتہ دس ماہ سے پاراچنار پشاور مین روڈ آمد ورفت کے لئے بند ہے۔

(جاری ہے)

پاراچنار اور ملحقہ علاقوں میں پانچ لاکھ سے زائد آبادی محصور ہو کر رہ گئی ہے ۔

علاقے میں تیل ،ادویات ،اشیائے خوردونوش کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔علاقے کے لوگوں نے مشیر داخلہ کی جانب سے کرم ایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی شروع کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے دریں اثناء درہ آدم خیل میں عسکریت پسندوں نے چار افراد کو قتل کر کے ان کی لا شیں بازار میں پھینک دیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہلاک کئے جا نے والوں میں تین افراد زرولی،شاکر اللہ اورنگزیب کا تعلق جرمنی کلیسے جبکہ چو تھے شخص کالو کا تعلق کراغان سے ہے۔مقامی لو گو ں کے مطابق چاروں افراد جرائم پیشہ تھے

متعلقہ عنوان :