ملتان ‘ ڈینگی بخار کے شبہ میں ایک اور مریض نشتر ہسپتال داخل

جمعہ 7 اکتوبر 2016 14:52

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔07 اکتوبر۔2016ء) ڈینگی بخار کے شبہ میں ایک اور مریض کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔اطلاعات کے مطابق ڈینگی بخار کے شبہ میں مظفر گڑھ کے رہائشی کو ملتان کے نشتر ہسپتال داخل کر ادیا گیا ہے جس کے بعد رواں سال ڈینگی کے شبہ میں لائے گئے مریضوں کی تعداد 173ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ مظفر گڑھ کے الیاس کو 7روز سے بخار میں مبتلا ہونے پر نشتر ہسپتال لایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے او ر خون کے نمونے لیکر لیب بھجوائے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :