وزیر اعظم نے معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی ، سیکرٹری صحت انور محمود کی وزیر اعظم شوکت عزیز کو اتھارٹی کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی

پیر 2 اکتوبر 2006 21:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر۔2006ء) وزیر اعظم شوکت عزیز نے عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی اور رجسٹریشن کو یقینی بنانے کیلئے خود مختار ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کی اصولی طورپر منظوری دیدی ہے اس ادارہ کے قیام کے لئے ضروری رجسٹریشن کابینہ کے اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کی جائے گی وزیر اعظم شوکت عزیز کو وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے سلسلہ میں سیکرٹری صحت انور محمود نے تفصیلی بریفنگ دی جس میں وفاقی وزیر صحت محمد نصیر خان ، سیکرٹری صحت سید انور محمود ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ میجر جنرل ریٹائرڈ شاہدہ ملک اور کئی اعلی احکام نے بھی شرکت کی اس موقع پر وزیر اعظم کو بتایا گیاکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے ایکٹ کے مسودہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اس ضمن میں تمام شراکت کاروں ، ادویات ساز اداروں ،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشز ، صوبائی حکومتوں اور سول سوسائٹی سے باقاعدہ طورپر مشاورت کی گئی تھی سیکرٹری صحت انور محمود نے بتایا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی خود مختار ادارہ ہوگا جس میں تمام متعلقہ شراکت کاروں کی نمائندگی ہوگی اس ادارے کے قیام سے جعلی ادویات کی روک تھام ہوگی اور ادویات دواؤں اور میڈیکل آلات وغیرہ کے قوانین کو موثر طریقے سے نافذ کرنے میں بڑی مدد ملے گی اور اس ادارہ کے قیام سے دواؤں کے ضروری استعمال کو یقینی بنانے ادویات اور میڈیکل آلات کی قیمتوں کو معقول بنانے میں مدد ملے گی اتھارٹی کا کل وقتی چیئر مین اور اراکین ہوں گے جو کہ ادویات کی رجسٹریشن ، لائینگ اور ریسرچ وغیرہ کے ذمہ دار ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :