رجسٹریشن کے عمل کو بہتر بنانے اور عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے خودمختار ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری

پیر 2 اکتوبر 2006 21:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر۔2006ء) وزیراعظم شوکت عزیز نے خودمختار ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دیدی ہے تاکہ لوگوں کو معیاری ادویات کی فراہمی یقینی اوردواؤں کی رجسٹریشن کے عمل کو بہتر بنایا جائے، اتھارٹی کے قیام کا معاملہ منظوری کیلئے کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس بات کا اعلان انہوں نے پیر کے روزیہاں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں سیکرٹری صحت نے اتھارٹی کے قیام کے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے اجلاس میں خودمختار ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی تاکہ لوگوں کو معیاری ادویات کی فراہمی یقینی اوردواؤں کی رجسٹریشن کے عمل کو بہتر بنایا جائے۔ اتھارٹی کے قیام کا معاملہ منظوری کیلئے کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔