ڈینگی کے خلاف مہم تیز کرنے کے لئے ایل ڈی اے نے22فوکل پرسن مقرر کر دئیے

دفاتر ‘سرکاری رہائش گاہوں ‘پارکنگ پلازوں‘کمیونٹی سنٹرز ‘ورکشاپس اور دیگر جگہوں پر ڈینگی کی روک تھام کا ٹاسک دے دیاگیا

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 16:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔08 اکتوبر۔2016ء ) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ڈینگی کے خلاف مہم کو تیز اور موثر کرنے کے لئے ڈائریکٹر عہدے کے 22افسران کو فوکل پرسن مقرر کر کے انہیں ایل ڈی اے کے دفاتر ‘سرکاری رہائش گاہوں ‘پارکنگ پلازوں‘کمیونٹی سنٹرز ‘ورکشاپس اور دیگر جگہوں پر ڈینگی کی روک تھام کا ٹاسک دے دیا ہے ۔ ان افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ذمہ مقامات کی صفائی یقینی بنائیں ‘ مچھروں کی ممکنہ افزائش کی جگہوں کا خاتمہ کریں اور ذاتی طور پر ان مقامات کے دور ے کر کے وہاں ڈینگی لاروا کی عدم موجودگی کے بارے میں سرٹیفکیٹ پیش کریں۔

جوہر ٹاؤن آفس کے تینوں بلاکوں میں فوگنگ اور کیڑے مار ادویات سپرے کروانے کے علاوہ فواروں کو بھی بند کر دیا گیا ہے تاکہ ان جگہوں پر ڈینگی مچھر پیدا ہونے کے امکانات کو ختم کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے آفس کے زیر تعمیر بلاک کے تعمیراتی کام کے لئے استعمال شدہ پانی کے فوری نکاس کا بندوبست کرنے کے علاوہ یہاں سے ملبہ اور کوڑا کرکٹ باقاعدگی سے صاف کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں ۔کنٹریکٹر کو ان مقامات کی صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور ایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ کے افسران اور متعلقہ اہلکار تعمیراتی کام والی جگہوں کی باقاعدگی سے نگرانی کر کے یہاں سے فالتو پانی کا اخراج اور صفائی کو یقینی بنارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :