چشمہ ایٹمی بجلی گھر سالانہ مرمت کیلئے بند،300میگا واٹ بجلی کا شارٹ فال ،لوڈشیڈنگ میں مزیداضافے کاخدشہ

منگل 19 اگست 2008 14:44

میانوالی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین19اگست2008 ) چشمہ ایٹمی بجلی گھر کی بندش سے 300میگا واٹ مزید بجلی کا شارٹ فال لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں مزید اضافہ تفصیلات کے مطابق میانوالی کے نزدیک چشمہ بیراج کے مقام پر قائم تین سو میگا واٹ کا ایٹمی بجلی گھر سالانہ مرمت کیلئے اچانک بند کردیا گیا جس کے باعث محکمہ واپڈا نے تین سو میگا واٹ کا شارٹ فال کور کرنے کیلئے اچانک بند کردیا گیا جس کے باعث محکمہ واپڈا نے تین سو میگاواٹ بجلی کا شارٹ فال کور کرنے کیلئے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں زبردست اضافہ کردیا ہے اب ہر گھنٹہ بعد لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا عوام کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چشنوپ ایٹمی بجلی گھر کی سالانہ مرمت پر تقریباً تین ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے ایٹمی بجلی گھر چشمہ ذرائع کے مطابق ایٹمی بجلی گھر وسیم کے آخری ہفتہ کے دوران دوبارہ تین سومیگا واٹ ایٹمی بجلی کی پیدا دوبارہ شروع کردے گا اور لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی کم ہوسکے گا۔