بھارت ،اسپتال میں نئی ادویات کی آزمائش ،2 سالوں میں 49 نوزائیدہ بچے ہلاک

منگل 19 اگست 2008 15:26

نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین19اگست2008 ) بھارت کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز نامی اسپتال میں نئی ادویات کی آزمائش کے دوران 49 نوزائیدہ بچے گزشتہ 2 سال کے دوران لقمہ اجل بن گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ 2006ء سے اب تک 4142 بچوں پر نئی ادویات کی آزمائش کی گئی جن میں سے 2728 نوزائیدہ بچے تھے۔

(جاری ہے)

اسپتال کے مطابق اس دوران ادویات کے استعمال کے نتیجہ میں 49 بچے ہلاک ہوگئے۔

مختلف کمپنیوں کی جانب سے تیار کردہ یہ ادویات 42 مرتبہ اسپتال میں زیرعلاج بچوں پر آزمائی گئی۔ آل انڈیا میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے نئی ادویات کی آزمائش عالمی ادارہ صحت اور ایک امریکی ادارے کے تعاون سے کی تھی۔ بھارت میں کام کرنے والی سماجی اور غیر سرکاری تنظیموں نے اسپتال میں نوزائیدہ بچوں کی ان ہلاکتوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :