ڈیرہ ، دھماکہ کے بعد ہسپتال میں بھگدڑ ، مریض چیخنے لگے، پولیس غائب ہو گئی

منگل 19 اگست 2008 22:20

ڈیرہ اسماعیل خان(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین19اگست2008) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں خودکش بم دھماکے بعد ہسپتال میں بھگدڑ مچ گئی اور وارڈز کے اندر موجود مریض چیخنے چلانے لگے۔ کئی مریضوں کے انکے لواحقین خطرے کی پیش نظر ہسپتال سے لے گئے۔ڈاکٹرز اور عملہ بھی ہسپتال سے غائب ہو گئے واقعہ کے فوراً بعد ڈیرہ کے تمام بازار مارکیٹیں بند ہو گئیں۔

(جاری ہے)

شہر میں ہو کا عالم ہے پولیس بھی چوکوں چوراہوں اور بازاروں میں تا حال غائب ہے شہر میں وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں سننے میں آ رہی ہیں اورمختلف فرقے کے افراد اپنی مساجد سے اپنے فرقے کے لوگوں کواسلحہ لے کر جمع ہونے کے اعلانات بھی کر رہے ہیں دوسری جانب ڈی آئی جی پولیس حاجی حبیب الرحمان، ڈپی او ناصر محمود ستی ڈی سی او محسن شاہ اور دیگر انتظامی افسران ہنگامی اجلاس میں صورتحال سے نمٹنے کے لئے غوروخوض کر رہے ہیں ذرائع کے مطابق فوج سے امداد کے لئے درخواست کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :