ادتیا پنچولی کے والد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

بدھ 20 اگست 2008 14:20

ممبئی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین20اگست2008 ) ادتیا پنچولی کے والد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ۔ادتیا پنچولی کے مطابق ان کے والد کی عمر اسی سال تھی اور ان کو دل کا دورہ گال بلیڈر پھٹنے کی وجہ سے پڑا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ادتیا پنچولی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کا مشورہ تھا کہ گال بلیڈر پھٹنے کی وجہ سے والد کا آپریشن ضرورہے ۔ادتیا کا کہنا تھا کہ ان کے والد سرجری کے دوران بالکل ٹھیک ٹھاک تھے لیکن اچانک ان کی سانس رک گئی اور ایک سخت دل کا دورہ پڑنے سے وہ فوری انتقال کرگئے ۔