ملک بھر میں جاری پولیو کی تین روزہ قومی مہم کا کل آخری دن،72ہزار سے زائد موبائل ٹیمیں ملک بھر کے 5سال سے کم عمرکے ساڑھے تین کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف

بدھ 20 اگست 2008 16:13

ٹھٹھہ صادق آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین20اگست2008) ملک بھر میں جاری پولیو کی تین روزہ قومی مہم کا 21 گست کا آخری دن ہے۔72ہزار سے زائد موبائل ٹیمیں ملک بھر کے 5سال سے کم عمرکے ساڑھے تین کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ملک بھر سے پولیو جیسے مہلک مرض کے خاتمے کی غرض سے شروع کی گئی قومی پولیو مہم کا آج جمعرات آخری دن ہے ۔آج آخری روز ملک بھر کے چاروں صوبوں اور شمالی علاقہ جات میں 86ہزار سے زائد ٹیمیں گھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف ہیں جبکہ 72ہزار موبائل ٹیمیں بس اڈووں ،ریلوے اسٹیشن،پارکوں اور پبلک مقامات پر پولیو کے قطرے پلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :