بھارتی جیل،600 سے زائد پاکستانی شہری قید ،بیشتر اپنا دماغی توازن کھو چکے ہیں

اتوار 24 اگست 2008 12:26

بھارتی جیل،600 سے زائد پاکستانی شہری قید ،بیشتر اپنا دماغی توازن کھو ..
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین24اگست2008 ) بھارت میں قید600 سے زائد پاکستانی شہریوں کی رہائی کے لئے پاکستانی جوڈیشل کمیٹی نے بھارت کی تین جیلوں کا دورہ کیا۔ جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہد کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے دہلی، امرتسر اور جے پور کی جیلوں میں قید پاکستانیوں سے ملا قاتیں کیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی وفد نے مطالبہ کیا ہے کہ جیلوں میں قید بیمار پاکستانی خواتین اور بچوں کو جو غلطی سے سرحد پار کر گئے تھے ان سے جلد تحقیقات کر کے وطن واپس بھیجا جائے۔

پاکستانی وفد کے مطابق امرتسر جیل میں 63پاکستانی قید ہیں جن میں 15 اپنی یاداشت کھو چکے ہیں جبکہ متعدد کو یہ تک یاد نہیں کہ وہ پاکستان کے کس علاقے کی رہائشی ہیں۔پاکستان وفد نے فیصلہ کیا ہے کہ وطن واپسی پر ان قیدیوں کی تصاویر اخبارات میں شائع کی جائیں گی تا کہ ان کے ورثا تک پہنچنے میں مدد مل سکے ۔ بھارت میں چھ سو سے زائد پاکستانی قید ہیں جبکہ بھارت کا کہنا ہے کہ قیدیوں کے تعداد صرف378 ہے۔

متعلقہ عنوان :