حکومت نے ملک میں انسداد پولیو مہم کی ناکامی کا اعتراف کر لیا

جمعہ 29 اگست 2008 20:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2008ء) حکومت نے ملک میں پولیو کے41کیسز سامنے آنے کے بعد انسداد پولیو مہم کی ناکامی کا اعتراف کر لیا۔ بلوچستان میں پانچ خواتین کو زندہ درگور کرنے کی رپورٹ پیر کو سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔ وفاقی وزیر صحت شیری رحمان نے سینیٹ میں بتایا کہ عالمی اداروں نے دو سالوں میں132 ملین ڈالر کی پولیو ویکسین فراہم کی مگر ای ڈی اوز اور صوبائی اداروں کی عدم دلچسپی کے باعث پولیو کے اکتالیس کیسز سامنے آئے۔

(جاری ہے)

سینیٹر رضا ربانی اور سعدیہ عباسی کے مطالبہ پر وزیر قانون فاروق ایچ نائک نے بتایا کہ نسیم اشرف کو پی سی بی کی سربراہی سے ہٹانے کے لئے انکوائری شروع کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این سی ایچ ڈی کے مستقبل کے حوالے سے کمیٹی بنائی گئی ہے جس کی رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔ بلوچستان میں پانچ خواتین کو زندہ درگور کرنے سے متعلق یاسمین شاہ کے نقطہ اعتراض پر رضا ربانی نے بتایا کہ اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیر کو پیش کی جائے گی۔ ایوان میں رجسٹریشن ایکٹ انیس سو آٹھ میں مزید ترمیم کا بل پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :