راؤ سکندر صحت یابی کے بعد گھر منتقل ہوگئے

منگل 3 اکتوبر 2006 21:43

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر۔2006ء) وفاقی وزیر دفاع راؤ سکندر اقبال مکمل طورپر صحت یاب ہونے کے بعد سی ایم ایچ ہسپتال اوکاڑہ کینٹ سے اپنے گھر منتقل ہوگئے ہیں گزشتہ روز وزیردفاع کو وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز اہلی گورنر پنجاب خالد مقبول کور کمانڈر چیئر مین پی آئی اے ڈی جی رینجرز سمیت وفاقی وصوبائی وزراء سینٹرز اور ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کی بڑی تعداد نے ٹیلی فون کر کے ان کی خیریت معلوم کی ۔