بھارت میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران وبائی بخار سے اکہتر افراد ہلاک، چالیس ہزار سے زائد متاثر

بدھ 4 اکتوبر 2006 11:55

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 4 اکتوبر 2006) بھارتی ریاست کیرالہ میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران وبائی بخار سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اکہتر ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے بخار چیکون گنیا سے چالیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کیرالہ میں وزیر صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ اس بخار نے ریاست میں وبائی صورت اختیار کرلی ہےاور اس کا وائرس متاثرہ مچھر سے انسانوں میں منتقل ہورہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :