والدہ کی ناساز طبیعت کیوجہ سے ریما کی فلم میں کام نہ کر سکا‘ شان

پیر 1 ستمبر 2008 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔1ستمبر 2008ء ) لالی ووڈ سٹار شان نے کہا ہے کہ میں نے ریما کی زیر ہدایت بننے والی فلم ” کتنی حسین ہے زندگی “ کسی جھگڑے کیوجہ سے نہیں اپنی والدہ کی طبیعت ناساز ہونیکی وجہ سے چھوڑی ‘ ریما وقت ضائع کئے بغیر فلم کا کام مکمل کرنا چاہتی تھیں اس لئے میں نے معمر رانا کو فون کر کے درخواست کی اور اس نے میری بات مان لی ۔

(جاری ہے)

گفتگو کرتے ہوئے شان نے کہا کہ ریما کی فلم میں کام کرنے کی میری بڑی خواہش تھی لیکن میری یہ خواہش پوری نہیں ہو سکی ۔ شان نے کہا کہ ریما ایک با صلاحیت ہدایتکار ہ ہیں اور مجھے امید ہے کہ انکی یہ فلم بھی کامیابی کے ریکارڈ قائم کریگی ۔

متعلقہ عنوان :